’اسپنرز کو مدد ملے گی پچ چیلنجنگ ہوتی جائے گی‘

قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ اسپنرز کو مدد ملے گی اور پچ چیلنجنگ ہوتی جائے گی۔ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنچری میکر عبداللہ شفیق نے کہا کہ سب سے پہلے ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا […]

 0  1
’اسپنرز کو مدد ملے گی پچ چیلنجنگ ہوتی جائے گی‘

قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ اسپنرز کو مدد ملے گی اور پچ چیلنجنگ ہوتی جائے گی۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنچری میکر عبداللہ شفیق نے کہا کہ سب سے پہلے ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

انہوں نے کہا کہ شکر ہے آج کا دن اچھا رہا، شان مسعود کے ساتھ میری پارٹنر شپ بہترین رہی۔

عبداللہ شفیق نے کہا کہ نئی پچ اور نیو بال چیلنجنگ ہوتی ہے لیکن جب موقع ملے تو دیکھنا چاہیے آپ اس میں کتنا اچھا پرفارم کرتے ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

انہوں نے کہا کہ کافی گرمی ہے لیکن جو بھی موقع پر ڈیمانڈ ہو ویسا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنالیے، سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں۔

کپتان شان مسعود نے 151 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 102 رنز بنائے، شان اور عبداللہ نے دوسری وکٹ پر 253 رنز کی شراکت قائم کی۔

بابر اعظم 30 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے گس اٹکنسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow