ارسلان ایش نے پانچواں ’ٹیکن ایٹ ایوو‘ ٹائٹل جیت لیا
ٹیکن کے بادشاہ ارسلان ایش نے پانچواں ٹیکن ایٹ ایوو کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ لاس ویگاس میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں ارسلان ایش نے ہم وطن عاطف بٹ کو شکست دے کر پانچواں ٹیکن ایٹ ایوو کا ٹائٹل جیتا۔ ارسلان نے ایک کے مقابلے میں تین سے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے […]
ٹیکن کے بادشاہ ارسلان ایش نے پانچواں ٹیکن ایٹ ایوو کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
لاس ویگاس میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں ارسلان ایش نے ہم وطن عاطف بٹ کو شکست دے کر پانچواں ٹیکن ایٹ ایوو کا ٹائٹل جیتا۔
ارسلان نے ایک کے مقابلے میں تین سے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ارسلان ایش نے چار ایوو ٹیکن سیون ٹائٹل اپنے نام کیے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش اس وقت دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ہیں اور متعدد انٹرنیشنل ایونٹس جیت چکے ہیں۔
پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان صدیقی نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی ہونے والے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ اِیوو 2023 میں ’ٹیکن 7‘ کا مقابلہ جیتا تھا۔
ایک رپورٹ کے مطابق اِیوو دنیا کا سب سے بڑا فائٹنگ گیم ٹورنامنٹ ہے جہاں دنیا بھر سے فائٹنگ گیم کے کھلاڑی امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔
ٹیکن کی دنیا میں امریکا کے بعد سب سے بڑا مقابلہ جاپان میں ہونے والا ایوو جاپان ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟