آئیڈیاز 2024: جدید ترین ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کردیا
آئیڈیاز نمائش میں جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی خصوصیات رکھنے والے ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا۔ دور جدید میں یوں تو ہر ایجاد ہی کمال لگتی ہے لیکن بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز میں میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپویشن (این آر ٹی سی) کے اسٹال پر موجود معصوم ڈاگ […]
آئیڈیاز نمائش میں جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی خصوصیات رکھنے والے ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا۔
دور جدید میں یوں تو ہر ایجاد ہی کمال لگتی ہے لیکن بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز میں میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپویشن (این آر ٹی سی) کے اسٹال پر موجود معصوم ڈاگ روبوٹ نے اپنے مخصوص انداز دکھا کر سب کو حیران کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم حرکتیں کرنے والا درحقیقت ایک خطرناک روبوٹ ہے، اس جدید ٹیکنالوجی سے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔
اس روبوٹ کو ’ڈاگ روبوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، اس روبوٹ میں کیمرہ اور ریڈار سسٹم موجود ہے جسے ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا جاتا ہے، اس روبوٹ کی رینج 500 میٹر تک ہے اس میں ایک کُتے جیسی تمام خصوصیات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ این آر ٹی سی پاکستان کی دفاعی صنعت جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مذید مستحکم کرہی رہی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟