ریمو ڈی سوزا کو قتل کی دھمکی موصول، لیزیل کا بیان بھی سامنے آگیا
بھارت کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کپل شرما، راج پال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سگندھا مشرا کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہے، […]
بھارت کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کپل شرما، راج پال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سگندھا مشرا کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہے، ای میلز میں مشہور شخصیات کی حالیہ سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایک ”حساس معاملے“ پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ’یہ نہ تو کوئی پبلسٹی اسٹنٹ ہے اور نہ ہی ہراساں کرنے کی کوشش۔ اس پیغام کو انتہائی سنجیدگی اور رازداری کے ساتھ لیا جائے۔ بصورت دیگر، سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جو آپ کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی پر اثر ڈال سکتے ہیں‘۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ای میل میں ایک نامعلوم شخص ’بشنو‘ نے دستخط کیے، جس میں مزید کہا گیا کہ اگر 8 گھنٹوں کے اندر جواب نہ دیا گیا تو ’ضروری کارروائی‘ کی جائے گی۔
تاہم اب معروف کوریوگرافر اور فلمساز ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ لیزیل ڈی سوزا نے ان حالیہ رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کر مسترد کردیا۔
ریمو کی اہلیہ لیزیل نے واضح کیا کہ قتل کے دعوے بے بنیاد ہیں، ریمو کو کچھ اسپام ای میلز موصول ہوئے لیکن ان کی جان کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ریمو کی اہلیہ نے کہا کہ اس کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے، اگر ایسا کچھ ہے تو پولیس اس کا جائزہ لے گی، پتا نہیں اس معاملے کو کیوں غلط رخ دیا جارہا ہے، شاید میڈیا نے غلط بیانی کی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟