دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے ملتان میں شروع ہو گیا ہے۔ فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے دوران […]

 0  0
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے ملتان میں شروع ہو گیا ہے۔

فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے دوران پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی، انہوں نے مکائل لوئیس کو 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 9 رنز پر ساجد خان نے حاصل کی۔ ساجد خان اور نعمان علی کی جوڑی نے مل کر اگلی 5 وکٹیں 12 اوورز کے دوران ہی حاصل کرلیں۔

اس ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فاسٹ بولر کاشف علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے، انہیں خرم شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، کامران غلام، محمد حریرا، سلمان علی آغا، ساجد خان، ابرار احمد، نعمان علی اور کاشف علی شامل ہیں۔

بابر اعظم ’کنگ‘ نہیں، شاداب خان

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی ایسی پچز بننی چاہئیں جیسے دیگر ممالک اپنے فائدے کیلئے بناتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow