63 سالہ امریکی اداکار ایڈی مرفی نے 44 سالہ منگیتر بچر سے شادی کرلی

امریکن کامیڈین و اداکار ایڈی مرفی نے ایک نجی تقریب میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں اپنی منگیتر سے شادی کرلی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرفی نے اپنی دیرینہ منگیتر اور ماڈل پیج بچر سے بالآخر شادی کرلی جس نے انھوں نے 2018 میں منگنی کی تھی، جوڑے کے شادی سے […]

 0  3
63 سالہ امریکی اداکار ایڈی مرفی نے 44 سالہ منگیتر بچر سے شادی کرلی

امریکن کامیڈین و اداکار ایڈی مرفی نے ایک نجی تقریب میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں اپنی منگیتر سے شادی کرلی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرفی نے اپنی دیرینہ منگیتر اور ماڈل پیج بچر سے بالآخر شادی کرلی جس نے انھوں نے 2018 میں منگنی کی تھی، جوڑے کے شادی سے قبل ہی دو بچے بھی ہیں، جن میں 8 سالہ بیٹی ایزی اونا اور ایک 5 سالہ بیٹا میکس چارلس شامل ہیں۔

منگل، 9 جولائی کو، 63 سالہ مرفی اور 44 سالہ بچر نے کیریبین جزیرے انگویلا میں اپنے رشتے داروں اور قریبی دوستوں کے سامنے ایک چھوٹی سی نجی تقریب میں عمر بھر کے لیے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما۔

اس موقع پر دولہا نے سفید سوٹ زیب تن کیا تھا جبکہ بچر نے لگژری برانڈ میرا زیولنگر کا لیس سے مزین کارسیٹ گاؤن پہنا تھا۔

44 سالہ بچر کی یہ پہلی شادی ہے جبکہ امریکی اداکار اور کامیڈین ایڈی مرفی کی یہ دوسری شادی ہے، دونوں نے 2012 میں ڈیٹنگ شروع کی اور 2016 میں انھوں نے اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا تھا۔

مرفی مجموعی طور پر 10 بچوں کے والد ہیں، جن میں سے تین بچے ان کی سابقہ بیوی نکول سے ہیں، ان کی ایک ساتھی اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ ہالی ووڈ اسٹار خاندان کو پسند کرنے والے آدمی ہیں اور اپنے اہلخانہ کا خیال رکھتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow