250 سے زائد ریکارڈز قائم کرنے والے شہری نے نیا ریکارڈ قائم کرلیا

آئڈاہو: ایک امریکی شہری جس کے پاس سب سے زیادہ گینز ورلڈ ریکارڈز کے اعزاز ہیں نے ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا ہے جس میں اس نے  طویل فاصلے سے فٹبال گیند کو سر سے مار کر سیدھا ڈبے میں ڈالا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آئڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ... Read more

 0  2
250 سے زائد ریکارڈز قائم کرنے والے شہری نے نیا ریکارڈ قائم کرلیا

آئڈاہو: ایک امریکی شہری جس کے پاس سب سے زیادہ گینز ورلڈ ریکارڈز کے اعزاز ہیں نے ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا ہے جس میں اس نے  طویل فاصلے سے فٹبال گیند کو سر سے مار کر سیدھا ڈبے میں ڈالا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آئڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے کی خواہش میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے جس میں انہوں نے 52 فٹ اور 5.9 انچ کی دوری فٹ بال گیند کو سر سے مار کر ڈبے میں ڈالا ہے۔

ڈیوڈ رش نے 250 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑے ہیں اور اس وقت 161 ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔ وہ اشریتا فرمین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ریکارڈ ہولڈر ہیں۔

ڈیوڈ رش کی خواہش ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے ریکارڈ ہولڈر اطالوی شہری سلویو صبا کے 182 عالمی اعزاز کو مات دے کر دنیا کے نمبر 1 ریکارڈ ہولڈر بن جائیں۔

حال ہی میں بنایا جانے والا یہ ریکارڈ ڈیوڈ رش کا 2024 کا پہلا عالمی ریکارڈ ہے جس میں انہوں نے اپنے سر کا استعمال کرتے ہوئے فٹ بال کی گیند کو 52 فٹ اور 5.9 انچ دوری سے کوڑے دان میں ڈالا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow