یو کے کی ایک کمپنی نے پہلی بار مشہور گاڑیوں کے انتہائی تفصیلی ماڈلز تیار کر لیے
یو کے کی ایک کمپنی نے پہلی بار مشہور گاڑیوں کے انتہائی تفصیلی ماڈلز تیار کر لیے برطانیہ میں موجود املگم نامی کمپنی جو مشہور اسپورٹس کاروں کے چھوٹے ماڈلز بنانے میں مہارت رکھتی ہے جن کی قیمت اصل گاڑیوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ اب اسی کمپنی نے دوسری مشہور گاڑیوں کے انتہائی تفصیلی ... Read more
برطانیہ میں موجود املگم نامی کمپنی جو مشہور اسپورٹس کاروں کے چھوٹے ماڈلز بنانے میں مہارت رکھتی ہے جن کی قیمت اصل گاڑیوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ اب اسی کمپنی نے دوسری مشہور گاڑیوں کے انتہائی تفصیلی ماڈلز تیار کیے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ کمپنی برطانیہ کے شہر برسٹل میں 1995 میں قائم کی گئی تھی اور اس کی وجہ شہرت دنیا میں سب سے زیادہ تفصیلی چھوٹی کاروں کی نقل تیار کرنا ہے۔ یہ کمپنی گاڑیاں بنانے والی کئی مشہور کمپنیوں جن میں فیراری، لیمبورگینی اور آسٹن مارٹن جیسی مینوفیکچررز کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتی ہے اور اس کمپنی کو اصل CAD ڈیٹا اور ان گاڑیوں کے انجینئرنگ ڈرائنگ، پینٹ کوڈز اور رنگوں کے نمونوں تک رسائی بھی حاصل ہے جس کی وہ نقل کرتے ہیں۔
املگم ہر گاڑی کو مکمل طور پر دوبارہ بنانے کے لیے ہائی ریزولوشن فوٹوز اور ڈیجیٹل اسکینز کا بھی استعمال کرتی ہے۔ کمپنی کو کسی بھی گاڑی کی مکمل نقل تیار کرنے کے لیے 250 سے 450 گھنٹے کی محنت درکار ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی قیمت اصل گاڑی سے کہیں زیادہ یعنی 30000 امریکی ڈالر تک ہوتی ہے۔
املگم نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ آئی کونک لیمبورگینی کے نئے ماڈلز کی نقل تیار کرے گی، اور اس میں اصل کار کے تمام چھوٹے عناصر، بشمول فنکشنل دروازے اور پاپ اپ ہیڈلائٹس، نیز اس گاڑی کے خواہش مند افراد اس مشہور گاڑی کی اصلی جیسی نقل اور چھوٹا ورژن حاصل کر سکتے ہیں جو محض 18700 امریکی ڈالر میں آپ کا ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ املگم گاڑیوں کے کھلونے نہیں بلکہ اصل گاڑیوں کی نہایت شاندار نقل تیار کرتی ہے جس میں پینٹ سے لے کر اندرونی مشینری یہاں تک کہ چھوٹی سے چھوٹی تفصیلات بشمول سیٹوں پر سلائی کا رنگ، لائسنس پلیٹس، پہیے، گاڑی کا نظر آنے والا ہر پہلو حقیقی ماڈل کی طرح ہوتا ہے۔
اس وقت، املگام ویب سائٹ پر سب سے مہنگی نقل فیراری 250 GTO کی ہے، جس کی قیمت 29760 امریکی ڈالر ہے، اس ٹائٹل کا تعلق دو مرسڈیز فارمولا 1 گاڑیوں کے 1:4 ریپلیکس کے جوڑے سے ہے، جن میں سے ہر ایک کی قیمت 41,145 امریکی ڈالر ہے ۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟