’ہمیں پچ کےحوالے سےکوئی اندازہ نہیں تھا‘

انگلینڈ کے بالنگ کوچ جیتن پٹیل نے کہا ہے کہ ہمیں پچ کے حوالے سے کوئی اندازہ نہیں تھا ہمارے بالرز نے بیٹسمین کو چیلنج کرنےکی پوری کوشش کی۔ پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انگلینڈ کے بالنگ کوچ نے کہا کہ موسم کافی گرم […]

 0  1
’ہمیں پچ کےحوالے سےکوئی اندازہ نہیں تھا‘

انگلینڈ کے بالنگ کوچ جیتن پٹیل نے کہا ہے کہ ہمیں پچ کے حوالے سے کوئی اندازہ نہیں تھا ہمارے بالرز نے بیٹسمین کو چیلنج کرنےکی پوری کوشش کی۔

پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انگلینڈ کے بالنگ کوچ نے کہا کہ موسم کافی گرم تھا ہمارے بالرز نے وکٹس لینے کی ہر ممکن کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ جیک لیچ ایک شاندار بالر ہیں جب کہ کرس نے بہت اچھی بالنگ کی ہے کرس نےوکٹ لینے کیلئے ہر ممکن  کوشش کی ہے کرس ایک سکلز فل بالر ہیں۔

پہلے ٹیسٹ کے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنالیے، سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

کپتان شان مسعود نے 151 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 102 رنز بنائے، شان اور عبداللہ نے دوسری وکٹ پر 253 رنز کی شراکت قائم کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow