گوتم گمبھیر کے ساتھ کشیدہ تعلقات سے متعلق روہت شرما نے خاموشی توڑ دی
بھارتی کپتان روہت شرما نے حالیہ میڈیا رپورٹس کے بعد گوتم گمبھیر کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے اظہار خیال کیا ہے۔ بارڈر گواسکر ٹرافی میں روہت شرما کی خراب فارم کے بعد ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھارت کے کپتان کے طور پر ان کی پوزیشن اس خطرے میں ہے اور بھارتی […]
بھارتی کپتان روہت شرما نے حالیہ میڈیا رپورٹس کے بعد گوتم گمبھیر کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے اظہار خیال کیا ہے۔
بارڈر گواسکر ٹرافی میں روہت شرما کی خراب فارم کے بعد ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھارت کے کپتان کے طور پر ان کی پوزیشن اس خطرے میں ہے اور بھارتی بورڈ بھی اس پر غور کررہا ہے، ان کی خراب فارم کے علاوہ آسٹریلیا میں کوچ اور دیگر پلیئرز کے حوالے سے کچھ تنازعات بھی سامنے آئے تھے۔
بھارتی ڈریسنگ روم کی باتیں میڈیا میں لیک ہوئی تھی اور پھر روہت کپتان ہونے کے باوجود اپنی خراب فارم کی وجہ سے آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ وہ گوتم گمبھیر سے تنازعات کے بعد کپتانی کھو سکتے ہیں، تاہم ہفتے کو اجیت اگرکر نے انگلینڈ کے ون ڈے اور 2025 چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کیا جس کے کپتان روہت شرما برقرار ہیں۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ ہم دونوں اس بارے میں بالکل واضح ہیں کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں، میں یہاں بیٹھ کر یہ بات نہیں کرسکتا کہ پردے کے پیچھے کیا ہوتا ہے کیوں کہ ہر میچ کی حکمت عملی مختلف ہوتی ہے۔
روہت شرما نے کہا کہ میرے ذہن میں چیزیں بہت واضح ہیں گوتم گمبھیر ٹیم کے کوچ ہیں، جب ہم میدان میں داخل ہوتے ہیں، تو گوتم کو اعتماد ہوتا ہے کہ کپتان میدان میں کیا کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بنیادی بات جو ہوتی ہے وہ صرف میدان سے باہر ہوتی ہیں، ایک بار جب ہم میدان میں اترتے ہیں تو پھر یہ اس بات پر منحٓصر ہوتا ہے کہ میں میدان میں کیا کرتا ہوں۔
بھارتی کپتان روہت شرما کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کا اعتماد ہمیں ایک دوسرے پر ہوتا ہے، ایسا ہی ہونا چاہیے اور ایسا ہی ہوتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟