’گراہم تھورپ نے اپنی جان خود لی‘

سابق انگلش کرکٹر گراہم تھورپ کی موت سے متعلق اہلیہ اماندا تھورپ نے حیران کُن انکشاف کردیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے پانچ اگست کو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ گراہم تھورپ اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گراہم تھورپ […]

 0  2

سابق انگلش کرکٹر گراہم تھورپ کی موت سے متعلق اہلیہ اماندا تھورپ نے حیران کُن انکشاف کردیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے پانچ اگست کو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ گراہم تھورپ اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گراہم تھورپ 2022 سے شدید بیمار تھے اور ان کا علاج جاری تھا، البتہ ان کی بیماری اور موت کی وجوہات نہیں بتائی گئی تھیں۔

تاہم اب اہلیہ اماندا تھورپ نے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ گراہم نے اپنی جان خود لی ہے اس سے پہلے دو سال قبل بھی انہوں نے اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گراہم مجھ سے اور اپنی دو بیٹیوں سے بہت پیار کرتے تھے لیکن وہ اپنی ڈپریشن کی بیماری سے عاجز آچکے تھے۔

اماندا تھورپ کے مطابق گراہم کو لگتا تھا کہ ان کی بیماری سے گھر والے پریشان ہیں اور ان کے جانے سے سب کی پریشانیاں ختم ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بطور خاندان ہم نے گراہم کی بہت مدد کی اور علاج کروایا لیکن بدقسمتی سے کچھ کام نہ آسکا۔

اہلیہ کا کہنا تھا کہ گراہم میدان میں ذہنی طور پر بہت مضبوط تھے لیکن دماغی بیماری کسی کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ  بائیں ہاتھ کے گراہم تھورپ نے 1993 سے 2005 کے درمیان انگلینڈ کے لیے 100 ٹیسٹ میں 44.66 کی اوسط سے 16 سنچریوں کی مدد سے 6 ہزار 744 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 82 ون ڈے میچز بھی کھیلے، جس میں 2 ہزار 380 رنز اسکور کیے اور وہ انگلش ٹیم کے بیٹنگ کوچ بھی رہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow