کچرہ کنڈی میں صفائی کے دوران ہیرے کا ہار نکل آیا

نئی دہلی: بھارت کے شہر چینئی میں ایک عجیب و غریب واقعہ رونما ہوا، جس نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کچرہ کنڈی میں صفائی کے دوران کام کرنے والوں کو کچرے سے لاکھوں روپے مالیت کا ہیروں کا ہار مل گیا۔ پولیس نے بتایا کہ […]

 0  2
کچرہ کنڈی میں صفائی کے دوران ہیرے کا ہار نکل آیا

نئی دہلی: بھارت کے شہر چینئی میں ایک عجیب و غریب واقعہ رونما ہوا، جس نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کچرہ کنڈی میں صفائی کے دوران کام کرنے والوں کو کچرے سے لاکھوں روپے مالیت کا ہیروں کا ہار مل گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقامی دیوراج نامی شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے 17 لاکھ روپے کا ڈائمنڈ نیکلس تیار کرایا تھا، حال ہی میں کچرہ پھینکنے کے دوران ڈائمنڈ نکلیس کا باکس بھی کچرے میں چلا گیا۔

خاندان کو اس حوالے سے تاخیر سے معلوم ہوا اور انہوں نے فوری طور پر چینئی میونسپل کارپوریشن سے رابطہ قائم کیا۔

متاثرہ خاندان کی جانب سے رابطہ کرنے پر کارپوریشن کے عہدیداروں نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے صفائی کے عملے کو ڈمپنگ یارڈ روانہ کیا اور وہاں تلاشی لی گئی، جس پر کچرے میں ڈائمنڈ نیکلس بر آمد ہوا۔

کچرے سے ڈائمنڈ نیکلس برآمد ہونے پر چینئی کارپوریشن کے عہدیداروں نے اسے مالک کے حوالے کر دیا۔

آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے کیا برآمد ہوا؟ ڈاکٹرز دیکھ کر دنگ رہ گئے

ڈائمنڈ نیکلس ملنے پر متاثرہ شخص خوشی سے نہال ہوگیا، جس نے کارپوریشن کے عہدیداروں اور کچرہ میں نکلیسٹ ڈھونڈنے پر صفائی کے عملے سے اظہار تشکر کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow