کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی بڑی وجہ بتا دی

ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی اہم وجہ بیان کردی، ان کا کہنا ہے کہ شادی کا فیصلہ آج درست ثابت ہوا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی سے پہلے ساتھ رہنے کے تجربے کو بہترین […]

 0  11
کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی بڑی وجہ بتا دی

ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی اہم وجہ بیان کردی، ان کا کہنا ہے کہ شادی کا فیصلہ آج درست ثابت ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی سے پہلے ساتھ رہنے کے تجربے کو بہترین فیصلہ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں جدید دور کی ماڈرن عورت ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے سیف کے ساتھ لیو اِن میں رہنے کا کا فیصلہ کیا تھا اور اس میں کامیاب بھی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کی خاطر سیف سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو کامیاب ازدواجی زندگی کے ساتھ اپنے شادی کے فیصلے پر بھی صحیح ثابت ہوئی۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں کرینہ نے بتایا تھا کہ انہیں اداکار سیف علی خان سے شادی کے لیے لوگوں نے منع کیا تھا۔ مجھے کہا گیا تھا کہ سیف سے شادی مت کرو، آپ کا کیریئر ختم ہو جائے گا، کوئی بھی شادی شدہ خواتین کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کو 12 سال کا طویل عرصہ بیت چکا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow