کرکٹ کے "جینیئس” ویرات کوہلی پڑھائی میں "کمزور” نکلے!

موجودہ کرکٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے والے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کرکٹ میں تو جینیئس ہیں لیکن پڑھائی میں وہ کمزور نکلے۔ سوشل میڈیا پر دسویں جماعت کی ایک مارک شیٹ وائرل ہوئی ہے اور یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ مارک شیٹ بھارتی کرکٹ سپر اسٹار ویرات کوہلی کی ہے۔ […]

 0  2
کرکٹ کے "جینیئس” ویرات کوہلی پڑھائی میں "کمزور” نکلے!

موجودہ کرکٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے والے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کرکٹ میں تو جینیئس ہیں لیکن پڑھائی میں وہ کمزور نکلے۔

سوشل میڈیا پر دسویں جماعت کی ایک مارک شیٹ وائرل ہوئی ہے اور یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ مارک شیٹ بھارتی کرکٹ سپر اسٹار ویرات کوہلی کی ہے۔

اس وائرل مارک شیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبعلم کا نام ویرات کوہلی، ولدیت سروج کوہلی اور تاریخ پیدائش 5 نومبر 1988 لکھی ہوئی ہے اور یہ مارک شیٹ 2004 میں جاری کی گئی ہے یعنی کوہلی نے اس سال دسویں گریڈ کا امتحان پاس کیا۔

مارک شیٹ میں وہ جس مضمون میں سب سے کم زور نظر آئے وہ میتھمیٹکس اور سائنس وٹیکنالوجی ہے جس میں انہوں نے بالترتیب 51 اور 55 نمبر حاصل کیے ہوئے ہیں۔

اسکرین گریب

تاہم وہ دیگر مضامین میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے نظر آتے ہیں۔ دو مضامین انگلش اور سوشل سائنس میں ڈسٹنکشن لیتے ہوئے بالترتیب 83 اور 81 نمبر حاصل کیے جب کہ ہندی میں 75 اور آئی ٹی میں 74 نمبر حاصل کیے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ویرات کوہلی نے صرف 12 جماعتیں پڑھی ہوئی ہیں تاہم انہوں نے کرکٹ کیریئر میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اس پرانے مقولے کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ ’’پڑھو گے، لکھو گے بنو گے نواب، کھیلو گے، کودو گے ہوگے خراب‘‘، کیونکہ وہ کرکٹ سے کمائی گئی دولت کے باعث کسی نواب سے بھی زیادہ پرتعیش اور شہرت والی زندگی گزار رہے ہیں۔

دوسری جانب مارک شیٹ وائرل ہونے کے بعد ان کے پرستاروں نے کوہلی کی حمایت میں تبصرے شروع کر دیے۔

کسی نے کہا کہ ویرات نے ثابت کر دیا کہ دسویں جماعت کے نتائج مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتے تو ایک صارف نے کہا کہ آپ کے سرٹیفکیٹ (ڈگری) صرف ایک کاغذ ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow