چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج، انگلینڈ سے زیادہ بارش پاکستان کی حریف

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا تاہم بارش کا امکان ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں میزبان انگلش ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ آج سیریز کا چوتھا اور آخری میچ کیننگٹن اوول […]

 0  3
چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج، انگلینڈ سے زیادہ بارش پاکستان کی حریف

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا تاہم بارش کا امکان ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں میزبان انگلش ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ آج سیریز کا چوتھا اور آخری میچ کیننگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ سے قبل کمبی نیشن آزمانے کا آخری موقع ہے۔

قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنا مورال بلند کرنے اور سیریز برابر کے لیے پاکستان کا یہ میچ جیتنا لازمی ہے، تاہم اس میں انگلینڈ سے زیادہ خطرہ بارش سے ہے کیونکہ آج بھی مقامی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ ہیڈنگلے میں بارش کی نظر ہوا۔ دوسرا میچ برمنگھم میں میزبان انگلینڈ نے 23 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی جب کہ کارڈف میں تیسرے میچ بھی بارش نے ٹاس تک نہ ہونے دیا۔

اگر آج میچ ہوتا ہے تو پاکستان یہ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کر سکتا ہے تاہم بارش کی آمد ہوئی تو بغیر کھیلے سیریز ایک صفر سے میزبان انگلینڈ کے نام ہو جائے گی۔

پی سی بی نے پاکستان کی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں اہم قرار دیا تھا۔ پاکستان نو آموز آئرلینڈ کے خلاف بھی مشکل میں نظر آئی اور سیریز بمشکل دو ایک سے جیت پائی جب کہ انگلینڈ کے خلاف تو سیریز بچانے کے لالے پڑ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 7 ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوچکی ہیں اور گرین شرٹس ان میں سے ایک بھی سیریز جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ 5 سیریز انگلینڈ نے جیتیں جب کہ دو برابر رہیں۔

دوسری جانب آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے دوران پاکستانی ٹیم کو نہ صرف اوپننگ بلکہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں بھی بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ بولنگ میں بھی وہ کاٹ نظر نہیں آ رہی۔

یکم جون سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہفتہ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے جب کہ پاک انگلینڈ سیریز کی وجہ سے پاکستان نے وارم میچز بھی نہیں کھیلے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow