پریتی زنٹا اپنی ٹیم پنجاب کنگز کے شریک مالک کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا اپنی ہی آئی پی ایل ٹیم پنجاب کنگز کے شریک مالک کے خلافہ چندی گڑھ کی عدالت پہنچ گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کی شریک مالکن پریتی زنٹا نے چندی گڑھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں انھوں […]
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا اپنی ہی آئی پی ایل ٹیم پنجاب کنگز کے شریک مالک کے خلافہ چندی گڑھ کی عدالت پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کی شریک مالکن پریتی زنٹا نے چندی گڑھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں انھوں نے موقف اختیار کیا کہ شریک مالک موہت برمن کو فرنچائز کے کچھ حصہ کسی دوسری پارٹی کو فروخت کرنے سے روکا جائے۔
معروف بزبس مین موہت برمن کے پاس پنجاب کنگز فرنچائز کے 48 فیصد حصص ہیں، بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا اور نیس واڈیا 23، 23 فیصد حصص کے مالک ہیں بقیہ 6 فیصد حصص کے مالک کرن پال نامی شخص ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے مبینہ طورپر ثالثی اور مفاہمت ایکٹ 1996 کے سیکشن 9 کے تحت عبوری اقدامات کی درخواست دائر کی ہے۔
پریتی زنٹا نے چندی گڑھ ہائی کورٹ میں جو درخواست دائر کی ہے عدالت نے اس کیس کی سماعت 20 اگست 2024 کو مقرر کی ہے، پریتی نے درخواست میں کہا کہ موہت برمن کمپنی میں اپنے 11.5 فیصد شیئر ہولڈنگ کو فروخت کرنا چاہتے ہیں۔
شریک مالکان پریتی زنٹا اور موہت برمن کے درمیان تنازعات اور اختلافات سامنے آنے کے بعد عدالت نے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ موہت برمن فرنچائز کے 48 فیصد حصص کے مالک اور انڈین پریمیئر لیگ کے بورڈ کے رکن بھی ہیں، تاہم موہت کا کہنا ہے کہ ان کا پنجاب کنگز کے اپنے حصص فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟