پاکستان کو یقین ہی نہیں تھا وہ بھارتی ٹیم کیخلاف جیت سکتے ہیں، مائیکل وان

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو یقین ہی نہیں تھا وہ بھارتی سائیڈ کیخلاف جیت سکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان منیچ کو کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ کہا جارہا تھا، تاہم گرین شرٹس کی جانب سے اس میں اتنی ہی چھوٹی اور پھسپھسی پرفارمنس […]

 0  3
پاکستان کو یقین ہی نہیں تھا وہ بھارتی ٹیم کیخلاف جیت سکتے ہیں، مائیکل وان

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو یقین ہی نہیں تھا وہ بھارتی سائیڈ کیخلاف جیت سکتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان منیچ کو کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ کہا جارہا تھا، تاہم گرین شرٹس کی جانب سے اس میں اتنی ہی چھوٹی اور پھسپھسی پرفارمنس پیش کی گئی کہ ملکی شائقین تو کیا سابق غیرملکی کرکٹرز کے لیے بھی اسے ہضم کرنا مشکل ہورہا ہے۔

ایشیز فاتح کپتان مائیکل وان نے میچ کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا سہارا لیا، انھوں نے لکھا کہ ’بعض دفعہ نہایت خراب پچ بھی ایک بہترین میچ کا سبب بنتی ہیں اور یہ میچ بھی انہی میں سے ایک تھا۔‘

وان کا مزید کہنا تھا کہ ’سادہ سی بات یہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو یقین ہی نہیں تھا کہ وہ یہ میچ جیت بھی سکتے ہیں۔‘

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے کم ٹوٹل کے باوجو پاکستان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔

بلیو شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز بنائے تھے اور ان کی پوری ٹیم پاکستانی کی شاندار بولنگ کے آگے آل آؤٹ ہوگئی تھی، تاہم پاکستانی کے بیٹرز اتنے کم ہدف کو بھی حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow