ٹی 20 ورلڈ‌ کپ: جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو 114 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے اور بنگل ہدیش کو جیت کے لیے 114 […]

 0  5
ٹی 20 ورلڈ‌ کپ: جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو 114 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے اور بنگل ہدیش کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دیا۔

ہینرک کلاسن 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیوڈ ملر نے 29 رنز کی اننگ کھیلی، کوئنٹن ڈی کاک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان ایڈن مرکرام 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بنگہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تسکین احمد نے دو اور رشد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 جنوبی افریقی کپتان ایڈن مرکرام نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

بنگلادیش کی ٹیم کپتان نجم الحسن شانتو، تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہریدوئے، شکیب الحسن، محموداللّٰہ، جاکر علی، رشد حسین، تنظیم حسن، تکسین احمد اور مستفیض الرحمان پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت آیڈن مارکرم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹین اسٹبز، مارکو یانسین، کیشو مہاراج، کگیسو رباڈا، اینرک نورکیا اور اوٹنیل بارٹمین شامل ہیں۔

گروپ ڈی میں اپنے دونوں میچز جیت کر جنوبی افریقہ کی ٹیم سر فہرست ہے۔ بنگلادیش کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سری لنکا کو زیر کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow