ویڈیو: پڑوسیوں نے پالتو کتے اور اس کے مالک پر ڈنڈے برسا دیے

بھارت میں پڑوسیوں نے پالتو کتے اور اس کے مالک پر ڈنڈے برسا دیے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے رحمت نگر میں پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں دو افراد ان کا پالتو کتا شدید زخمی ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے پالتو […]

 0  3
ویڈیو: پڑوسیوں نے پالتو کتے اور اس کے مالک پر ڈنڈے برسا دیے

بھارت میں پڑوسیوں نے پالتو کتے اور اس کے مالک پر ڈنڈے برسا دیے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے رحمت نگر میں پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں دو افراد ان کا پالتو کتا شدید زخمی ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے پالتو کتے کو لے کر گلی میں ٹہل رہا ہے اسی اثنا میں ایک گروپ کے چند افراد اس پر اور کتے پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا ہے۔

گروہ کے لوگوں ان کو بچانے والے افراد کو بھی نہیں بخشتے اور ڈنڈے برسانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔

پولیس نے جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے قانون کے تحت واقعے کا مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھننجے اور خاندان کے افرراد نے الزام لگایا ہے کہ کتے نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جھگڑا ہوا اور دونوں خاندانوں نے شکایت درج کروائی ہے۔

متاثرہ شخص سری ناتھ اور خاندان کے ایک فرد کو اور پالتو کتے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایک اور ویڈٰیو میں کتے کو درد سے کراہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow