ویڈیو: شاپنگ مال میں فرش دھنسنے سے خاتون غائب

چین میں شاپنگ مال کی چھت دھنسنے سے خاتون اچانک غائب ہوگئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے چنجیانگ میں مقامی مال کے فرش کا کچھ حصہ اچانک گر گیا جس سے مال میں موجود خاتون زیر زمین فرش پر جاگری۔ چھت دھنسنے سے خاتون اور […]

 0  4

چین میں شاپنگ مال کی چھت دھنسنے سے خاتون اچانک غائب ہوگئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے چنجیانگ میں مقامی مال کے فرش کا کچھ حصہ اچانک گر گیا جس سے مال میں موجود خاتون زیر زمین فرش پر جاگری۔

چھت دھنسنے سے خاتون اور اس منزل پر موجود مزدور بھی گڑھے میں گر گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون چہل قدمی کررہی ہے اچانک ہی زمین دھنس جاتی ہے اور خاتون نیچے جاگرتی ہے۔

مال کے فرش کا ایک حصہ نیچے والے فرش پر گرنے سے پہلی منزل پر کام کرنے والا کارکن بھی اس کی زد میں آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت بھی بہتر ہو رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کی ٹانگوں پر چوٹیں آئیں جبکہ مزدور کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے جب کہ صارفین بھی ویڈیو پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow