ویڈیو دیکھیں: نسیم شاہ کی تابڑ توڑ بیٹنگ، 2 بلے توڑ ڈالے

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ ناکام رہی لیکن فاسٹ بولر نے تابڑ توڑ بیٹنگ کرتے ہوئے دو بلے توڑ ڈالے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے میلبرن میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے فلاپ شو پیش کیا۔ ٹیم مکمل […]

 0  0

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ ناکام رہی لیکن فاسٹ بولر نے تابڑ توڑ بیٹنگ کرتے ہوئے دو بلے توڑ ڈالے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے میلبرن میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے فلاپ شو پیش کیا۔ ٹیم مکمل 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 46.4 اوورز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ میں جہاں بڑے بڑے بلے باز ناکام رہے وہیں نسیم شاہ نے دسویں نمبر پر مشکل صورتحال میں تیز بیٹنگ کر کے پاکستان کو 200 کا ہندسہ پار کروایا اور 39 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

ویڈیو بشکریہ کرکٹ ڈاٹ کام

نسیم شاہ نے چار چھکے بھی مارے اور بلے بازوں کو بتا دیا کہ بیٹنگ کیسے کی جاتی ہے۔ پاکستانی بیٹرز کی ناکامی کا غصہ فاسٹ بولر نے بلے پر نکالا اور تابر توڑ بیٹنگ کے دوران دو بلے توڑ ڈالے۔

بلے ٹوٹنے کے باعث نسیم شاہ کو دو بار بیٹ تبدیل کرنے پڑے۔ شاید اسی وجہ سے ان کا ردھم ٹوٹا اور وہ اپنے کیریئر کی پہلی نصف سنچری نہ بنا سکے۔

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم 203 رنز پر آؤٹ

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow