ویڈیو: بھارت کو آؤٹ کلاس کرنے پر سنگاکارا خوشی سے جھوم اٹھے
سری لنکا کے سابق کپتان کمارا سنگاکارا بھارت کے خلاف سری لنکن ویمنز ٹیم کی فتح پر خوشی سے جھوم اٹھے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کی مضبوط ٹیم کے خلاف میزبان سری لنکا کی شاندار جیت پر کرکٹر سے کمنٹیٹر بننے والے کمارا سنگاکارا نے سوشل میڈیا […]
سری لنکا کے سابق کپتان کمارا سنگاکارا بھارت کے خلاف سری لنکن ویمنز ٹیم کی فتح پر خوشی سے جھوم اٹھے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کی مضبوط ٹیم کے خلاف میزبان سری لنکا کی شاندار جیت پر کرکٹر سے کمنٹیٹر بننے والے کمارا سنگاکارا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انھوں نے نہ صرف سری لنکا کی خواتین کرکٹرز کی جی بھر کر تعریف کی بلکہ خوشی سے چہکتے نظر آئے۔
سنگاکارا کا کہنا تھا کہ ’یہ کتنی شاندار شاندار جیت ہے، میں یہاں ایک لیپ ٹاپ پر اسکائی کمنٹری باکس میں اس میچ کو دیکھ رہا تھا، سری لنکا کے لیے یہ کتنی حیرت انگیز جیت ہے۔‘
سابق سری لنکن کپتان نے کا کہ ’چماری، کاویشا، ہرشیتا اور پوری ٹیم نے بہترین کوشش کی، آپ سب کے لیے اور ملک کے لیے یہ قابل فخر ہے، آپ نے جو کچھ حاصل کیا ہے یہ ہم سب کے لیے خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔‘
سنگاکار کا مزید کہنا تھا کہ ’زبردست اور شاندار کارکردگی تھی، آپ لوگ ہر طرح سے تعریف کے مستحق ہیں، پچھلے دو سالوں کی کوشش، چماری کی قیادت، یقین، ارادہ، اور اب ایشیا کپ کی فاتح، یہ لاجواب ہے! آپ لوگ ہر لحاظ سے چیمپئن ہیں۔‘
خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کی نئی چیمپئن بن گئی ہے، بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ میزبان سری لنکا نے بھارت کو آٹھ وکٹ سے آؤٹ کلاس کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟