ویڈیو بنانے کے جنون میں مبتلا لڑکیاں لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے نوجوانوں کی جانب سے ویڈیوز بنائی جاتی ہیں اور اس دوران وہ اپنی زندگی کو بھی خظرے میں ڈال دیتے ہیں۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں چار لڑکیاں انسٹاگرام ریلز بنانے کے چکر میں سڑک پر آپس میں لڑ […]
سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے نوجوانوں کی جانب سے ویڈیوز بنائی جاتی ہیں اور اس دوران وہ اپنی زندگی کو بھی خظرے میں ڈال دیتے ہیں۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں چار لڑکیاں انسٹاگرام ریلز بنانے کے چکر میں سڑک پر آپس میں لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق نوئیڈا کے پارک میں انسٹاگرام پر ریلز بنانے کا جنون لڑکیوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بنا۔
ویڈیو میں دو گروپ میں تقسیم چار لڑکیوں کو سڑک پر لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں ایک دوسرے پر تھپڑوں کی برسات کررہی ہیں اور بال کھینچ رہی ہیں جبکہ حیران کن طور پر قریب کھڑے دو پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں میٹرو اسٹیشن میں سیٹ کے معاملے پر خواتین کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟