’وقت اس کا خراب ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔’ رنو سنگھ نے خاموشی توڑ دی

بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بطور ریزرو کھلاڑی شامل کرنے پر خاموشی توڑ دی۔ آئی پی ایل 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ نے کہ ورلڈ کپ میں بطور ریزرو کھلاڑی شامل کرنے کے سوال پر کہا کہ ’وقت اس کا خراب […]

 0  3
’وقت اس کا خراب ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔’ رنو سنگھ نے خاموشی توڑ دی

بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بطور ریزرو کھلاڑی شامل کرنے پر خاموشی توڑ دی۔

آئی پی ایل 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ نے کہ ورلڈ کپ میں بطور ریزرو کھلاڑی شامل کرنے کے سوال پر کہا کہ ’وقت اس کا خراب ہوتا ہے جس کے ہاتھ پاؤں نہیں ہوتے، ہمارے تو ہیں، ہمارا ٹائم خراب نہیں ہے۔‘

رنکو سنگھ نے 2023 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 میں ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے 15 میچز کی 11 اننگز میں 89 کی اوسط سے 356 رنز بنائے ہیں جبکہ آخری ٹی 20 میچ رنکو نے جنوری 2024 میں افغانستان کے خلاف کھیلا تھا۔

تاہم آئی پی ایل 2024 میں رنکو سنگھ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 11 اننگز میں 18.66 کی اوسط سے صرف 168 رنز بنائے ہیں جبکہ گزشتہ سال آئی پی ایل میں انہوں نے 59.25 کی اوسط سے 474 رنز بنائے تھے۔

علاوہ ازیں رنکو سنگھ نے کہا کہ جب سے میں نے کرکٹ کھیلی ہے جونیئر سطح پر کچھ ٹرافیاں جیتی ہیں لیکن سینئر سطح پر کوئی ایونٹ نہیں جیتا، میں ورلڈ کپ میں جارہا ہوں اور خواہش ہے ہم میگا ایونٹ جیتے اور میں ٹرافی اپنے ہاتھوں میں اٹھاؤں۔

ایک سوال کے جواب میں رنکو سنگھ نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ واقعی رنکو میرا نام ہے یا گھر والے پیار سے اس نام سے بلاتے ہیں، میں انہیں بتاتا ہوں کہ یہ میرا اصلی نام ہے، بہت سے لوگ مجھے کہتے ہیں کہ لڑکیوں کو یہ نام دیا جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow