ورون دھون کا ویرات اور انوشکا سے متعلق حیران کُن انکشاف

بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ انوشکا شرما نے انہیں بتایا کہ ویرات کوہلی خراب فارم پر پریشان تھے اور انہیں کمرے میں روتے ہوئے دیکھا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی کیریئر کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، جہاں ان کی […]

 0  0

بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ انوشکا شرما نے انہیں بتایا کہ ویرات کوہلی خراب فارم پر پریشان تھے اور انہیں کمرے میں روتے ہوئے دیکھا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی کیریئر کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، جہاں ان کی بیٹنگ اوسط 25.06 رہی ہے، اس دوران اداکار ورون دھون نے 2018 میں بھارت کے دورہ انگلینڈ سے کوہلی سے متعلق ایک واقعہ بیان کیا ہے۔

ورون دھون نے رونویر الہبادیہ کے پوڈ کاسٹ ’دی رنویر شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اچھی فارم میں نہیں تھے، ناٹنگھم ٹیسٹ میں بھارت ہار گیا تھا اس دن انوشکا میدان میں نہیں تھیں، وہ واپس آئیں اور نہیں جانتی تھیں کہ کوہلی کہاں ہیں، انہوں نے کمرے میں آکر انہیں لیٹے دیکھا، وہ رو رہے تھے۔‘

واضح رہے کہ بھارت کے دورہ انگلینڈ میں ناٹنگھم ٹیسٹ پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ تھا جو بھارت نے 203 رنز سے جیتا تھا جس میں کوہلی نے 97 اور 103 رنز اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

اس سے قبل برمنگھم میں کوہلی کی شاندار 149 اور 51 رنز کی اننگز کے باوجود بھارت 31 رنز سے میچ ہار گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow