مجھے کسی سے نہیں بس گلوکار سے شادی کرنی ہے، عائشہ آفریدی
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں بس گلوکار سے شادی کروں گی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائشہ آفریدی نے حال ہی میں ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں شرکت کی اور شادی سے […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں بس گلوکار سے شادی کروں گی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائشہ آفریدی نے حال ہی میں ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں شرکت کی اور شادی سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ مجھے سنگر مل جائے کیونکہ مجھے صرف گلوکار سے ہی شادی کرنی ہے۔
عائشہ آفریدی نے کہا کہ مجھے آوازیں بہت پسند ہیں، لڑکے میں سب سے پہلے آواز ہی دیکھتی ہوں، بچپن میں لڑکیاں ڈائری میں لکھتی تھیں کہ مجھے ہینڈسم اور دراز قد لڑکا چاہیے لیکن میں سنگر لکھ کر آجاتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ گلوکار وہ ہونا چاہیے کہ جس کی آواز مجھے اچھی لگے، چاہت فتح علی خان کی آواز پسند نہیں وہ گلوکار نہیں ان کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔
ایک سوال کے جواب میں عائشہ آفریدی نے کہا کہ مجھ سے سب پوچھتے ہیں کہ آپ کا شاہد آفریدی سے کوئی رشتہ ہے، مجھے کمنٹس بھی آتے ہیں میں بتاتی ہوں کہ میرا ان سے کوئی رشتہ نہیں ہے میں عائشہ آفریدی ہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بے ’بی باجی کی بہوئیں‘ کرنے کے بعد بھی گھر والوں کا کوئی رسپانس نہیں ہے لیکن وہ مجھ پر فخرکرتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں ادکاری کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، ٹیم بہت اچھی ہے، پہلے کمرشل کرتی تھی اب ڈراموں کی پیشکش ہوتی ہیں تو اچھا لگتا ہے۔
عائشہ آفریدی نے کہا کہ میرا یہی خواب تھا کہ اداکارہ بنوں اب یہ خواب پورا ہوگیا ہے تو بہت خوشی ہے، بچپن میں ٹیچر اور دوستیں پوچھتی تھیں کہ کیا بننا چاہتی ہیں تو میں کہتی تھی کہ اداکارہ بنوں گی جبکہ فیملی میں سے کسی کا شوبز سے تعلق نہیں ہے، شوبز میں آنے کے لیے فیملی کو منانا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں والدہ میرے ساتھ ہوتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ چھوٹی ہو کوئی بھی آسانی سے بیوقوف بنا سکتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟