نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا
نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی 20 سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹی 20 میچز میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی بولنگ ردھم حاصل […]
نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی 20 سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹی 20 میچز میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی بولنگ ردھم حاصل کرنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹی 20 میچز نہیں کھیلیں گے۔
رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی ورلڈ کپ ٹی 20 سے قبل رسک نہیں لینا چاہتے لہٰذا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ممکنہ طور پر راولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری دو ٹی 20 میچ کھلیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز 18 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔
ابتدائی تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں دو میچز ہوں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟