ننھی سی چڑیا نے ہوشیار پولیس کو ’’بے وقوف‘‘ بنا دیا، حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں
چڑیا ایک چھوٹا مگر خوبصورت پرندہ ہے لیکن اس ننھی سی چڑیا نے پولیس افسران کو کیسے چکمہ دے کر بیوقوف بنایا ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ چڑیا ایک چھوٹا مگر خوبصورت پرندہ ہے جس کی دنیا میں سینکڑوں اقسام ہیں۔ چڑیوں کی خاص بات ان کی چہچہاہٹ اور مسحور کن […]
چڑیا ایک چھوٹا مگر خوبصورت پرندہ ہے لیکن اس ننھی سی چڑیا نے پولیس افسران کو کیسے چکمہ دے کر بیوقوف بنایا ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
چڑیا ایک چھوٹا مگر خوبصورت پرندہ ہے جس کی دنیا میں سینکڑوں اقسام ہیں۔ چڑیوں کی خاص بات ان کی چہچہاہٹ اور مسحور کن آواز ہے جس کو سن کر اکثر سحر میں مبتلا ہو جاتے ہیں لیکن امریکا میں ایک ننھی چڑیا نے اپنی آواز کے جادو سے ہوشیار پولیس افسران کو ہی بے وقوف بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔
اس منفرد چڑیا کا ایک درخت پر گھونسلا تھا جہاں سے اس نے پولیس سائرن کی آواز نکال کر پولیس کو ہی پریشان کر ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ برطانیہ کی ایک کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں پولیس اسٹیشن کے قریب پولیس اہلکاروں کو اچانک سائرن کی آواز سنائی دی۔
پولییس افسران سمجھے کہ شاید اسٹیشن کے باہر کھڑی گاڑی میں کوئی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کہ وجہ سے خودبخود سائرن بج رہا ہے لیکن جب انہوں نے باہر آ کر گاڑی کو چیک کیا تو وہ بالکل صحیح حالت میں تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس پرندے کی آواز اور پولیس سائرن کی نقل سن کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
پولیس افسر نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو پہلے لگا کہ پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی گاڑی میں خرابی پیدا ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بعد ازاں تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ یہ خرابی نہیں بلکہ پرندے کی آواز ہے۔
اسی دوران پولیس کو ایک بار پھر گاڑی کے سائرن جیسی آواز سنائی دی جس کے بعد جب انہوں نے تحقیقات کیں تو اس کا کھرا قریب موجود درخت پر بنے ایک چڑیا کے گھونسلے تک جا پہنچا۔
مقامی حکام کے مطابق پولیس سائرن کی آواز نکالنے والا پرندہ بلیک برڈ تھا جس نے اس قدر مماثلت کے ساتھ سائرن کی آواز نکالی کہ پولیس بھی دھوکا کھا گئی۔
یہ ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی اور لوگ اس پر حیرت کے اظہار کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟