نادیہ خان اپنی زندگی میں مسائل کا شکار رہیں شاید اس لیے تنقید کرتی ہیں، شزا خان

شزا خان نے کہا ہے کہ نادیہ خان ٹی وی پر بیٹھ کر جو تنقید کرتی ہیں وہ شاید اس لیے ہے کہ اداکارہ درمیانی عمر میں کافی مسائل سے دوچار رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں ماڈل و اداکارہ شزا خان نے میزبان کی بات کا جواب دیتے ہوئے نادیہ خان کے شو کے بارے […]

 0  2
نادیہ خان اپنی زندگی میں مسائل کا شکار رہیں شاید اس لیے تنقید کرتی ہیں، شزا خان

شزا خان نے کہا ہے کہ نادیہ خان ٹی وی پر بیٹھ کر جو تنقید کرتی ہیں وہ شاید اس لیے ہے کہ اداکارہ درمیانی عمر میں کافی مسائل سے دوچار رہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں ماڈل و اداکارہ شزا خان نے میزبان کی بات کا جواب دیتے ہوئے نادیہ خان کے شو کے بارے میں گفتگو کی اور بتایا کہ ایک شو تھا میں نے اس واقعے کے بعد دیکھا ہی نہیں، شو میں ہماری تین سینئر اداکارائیں بیٹھی تھیں، ان میں سے ایک کافی مڈل ایج کرائسس سے بھی گزری ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

شزا خان کا کہنا تھا کہ انھیں ہم سب نے دیکھا ہے میری عمر کے لوگوں نے انھیں بچپن میں دیکھا ہے جب وہ ہیپی ٹو یو کرتی تھیں، ہم نے انھیں دیکھا ہوا ہے۔

ماڈل نے نادیہ خان کے بارے میں مزید کہا کہ یہ ان کا اس وقت کا کانٹینٹ تھا تو سوچیں ان پر کتنی تنقید کی گئی ہوگی، یہ کتنا برا لگتا تھا اور وہ کہتی تھیں گاؤ بھی،

اس شو کے دوران شزا خان نے مضحکہ خیز اندا میں نادیہ خان کی ایکٹنگ بھی کرکے دکھائی اور کہا کہ آپ کا ایکشن آپ کے الفاظ سے زیادہ زور سے بولتا ہے۔

نادیہ خان نے کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow