میرا ان باکس اب بھی بالی ووڈ فلموں کی آفر سے بھرا پڑا ہے، وینا ملک

بھارتی فلم انڈسٹری میں فن کا جادو جگانے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے ان کا ان باکس بالی ووڈ فلموں کی آفرز سے بھرا رہتا ہے۔ کافی عرصے سے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ وینا ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے […]

 0  0

بھارتی فلم انڈسٹری میں فن کا جادو جگانے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے ان کا ان باکس بالی ووڈ فلموں کی آفرز سے بھرا رہتا ہے۔

کافی عرصے سے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ وینا ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آج بھی میرا ان باکس بالی ووڈ فلموں کی آفرز سے بھرا ہوا ہے، میں نے اپنی مرضی سے وہاں کام کرنا چھوڑا ہے۔

وینا ملک نے فلم انڈسٹری اور اپنی زندگی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے میزبان کے سوالوں کے جوابات دیے، انھوں نے بتایا کہ بھارت میں میری فلموں کی شوٹنگ کے دوران انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے بہت سارے ورکرز اسلحہ کے ساتھ موجود ہوتے تھے۔

تاہم میں انتہا پسند کارکنوں سے کہتی تھی کہ مجھے راستہ دیں مجھے اپنی وینیٹی میں جانا ہے، اپنی مرضی سے بالی ووڈ کو چھوڑا، مجھے نہیں لگتا میں اس مٹی کی بنی ہوئی ہوں کہ کوئی مجھ سے زبردستی کام کروالے۔

اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ ماضی کے فیصلے پر قائم ہوں اور میرا ان باکس اب بھی بالی ووڈ فلم کی آفرز سے بھرا پڑا ہے۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی انڈسٹری چھوڑنے کے کئی سالوں تک مجھے وہاں سے فلموں کی پیشکش آتی رہیں اور میری ٹیم مجھے کام کرنے کی درخواست کرتی تھی

وینا ملک کا اپنے بالی ووڈ کو چھوڑنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب آپ ایک فیصلہ کرلیتے ہیں تو صبر کرنا پڑتا ہے اور یہ کہانی لوگ نہیں جانتے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow