مکھی نے شہری کو آنکھ سے محروم کردیا
چین میں مکھی کی وجہ سے شہری اپنی آنکھ سے ہی محروم ہوگیا۔ مکھی کسی بھی شخص کے قریب آئے یا کھانے پر بیٹھ جائے ہر کوئی اسے بھگانے یا پھر مارنے کی کوشش کرتا ہے لیکن چین میں ایک شہری کو مکھی کو مارنا مہنگا پڑ گیا۔ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر […]
چین میں مکھی کی وجہ سے شہری اپنی آنکھ سے ہی محروم ہوگیا۔
مکھی کسی بھی شخص کے قریب آئے یا کھانے پر بیٹھ جائے ہر کوئی اسے بھگانے یا پھر مارنے کی کوشش کرتا ہے لیکن چین میں ایک شہری کو مکھی کو مارنا مہنگا پڑ گیا۔
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شینزین سے تعلق رکھنے والا شخص کام میں مصروف تھا اور مکھی اس کے پاس مسلسل بھنبھنا رہی تھی جیسے ہی مکھی اس کے منہ کے پاس آئی تو اس نے غصے میں اس کو مارا۔
مکھی تو مر گئی لیکن اسے مارنے کے چکر میں شہری کی آنکھ کو نقصان پہنچا ہے، مذکورہ شخص کی آنکھ سرخ ہوگئی، تکلیف بڑھنے کے بعد اس نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔
ڈاکٹرز نے اسے مختلف دوائیں دیں لیکن اس سے کوئی فائدہ نہ ہوا اور آہستہ آہستہ وہ بینائی سے محروم ہونے لگا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی آنکھ میں انفیکشن پھیلنے سے اس کی آنکھ اور آس پاس کی جگہوں پر السر ہوگیا اور انفیکشن کو دماغ تک پھیلنے سے روکنے کیلیے اس کی بائیں ’آئی بال‘ کو نکالنا پڑ گیا۔
اس واقعے نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی، صارفین اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ خوفناک ہے، میں اکثر اپنے باتھ روم میں اس طرح کے چھوٹے کیڑوں کو دیکھتا ہوں اب میں انہیں نہیں ماروں گا۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’باتھ روم اور کچن کو ہمیشہ صاف رکھنا اپنی حفاظت کا بہترین طریقہ ہے۔‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟