مرینہ خان کو ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ہانیہ عامر کی اداکاری پسند آگئی

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ہانیہ عامر کی اداکاری کی تعریف کردی۔ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ […]

 0  2
مرینہ خان کو ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ہانیہ عامر کی اداکاری پسند آگئی

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ہانیہ عامر کی اداکاری کی تعریف کردی۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

سینئر اداکارہ مرینہ خان نے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں خاندان کی بااختیار بڑی بیٹی شرجینا کے کردار کی تعریف کی اور ان کی اداکاری کو پسند کیا۔

مرینہ خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہانیہ عامر نے پچھلی دو اقساط میں شاندار اداکاری کی، مصطفیٰ کے چھوڑنے کے بعد وہ جس راستے پر چلی اور گھر کی طرف دیکھا وہاں بہت سارے رنگ اور خیالات تھے جو آپ اس کے دماغ میں گزرتے ہوئے دیکھ سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر نے سین میں صدمہ، بے بسی، غصہ، سمجھوتہ تمام جذبات بھرپور انداز میں نبھائے ہیں۔

مرینہ خان کے ساتھ موجود شمعون عباسی اور روبینہ اشرف نے بھی ان کے موقف کی تائید کی۔

شمعون عباسی نے کہا کہ میں نے ہانیہ کو پہلے کبھی اس طرح پرفارم کرتے نہیں دیکھا، اس نے گزشتہ دو اقساط میں غیرمعمولی اداکاری کی ہے۔

روبینہ اشرف نے کہا کہ ہانیہ بلا شبہ قابل اداکارہ ہے، میں نے اس کی پہلی فلم جانان کے بعد سے اس کی مداح ہوں، اس نے اپنی اداکاری سے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow