محب مرزا اور حنا چوہدری کے نئے ڈرامے ’ترکِ وفا‘ کا ٹیزر جاری

اداکار محب مرزا اور اداکارہ حنا چوہدری کے نئے ڈرامہ سیریل ’ترکِ وفا‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ترکِ وفا‘ میں محب مرزا، حنا چوہدری، مایا خان، زینب قیوم، عمارہ چوہدری، شہود علوی ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض کاشف احمد […]

 0  3
محب مرزا اور حنا چوہدری کے نئے ڈرامے ’ترکِ وفا‘ کا ٹیزر جاری

اداکار محب مرزا اور اداکارہ حنا چوہدری کے نئے ڈرامہ سیریل ’ترکِ وفا‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ترکِ وفا‘ میں محب مرزا، حنا چوہدری، مایا خان، زینب قیوم، عمارہ چوہدری، شہود علوی ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض کاشف احمد بٹ نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رابعہ رزاق نے لکھی ہے۔

ٹیزر میں محب مرزا اور حبا چوہدری کی شادی دکھائی گئی ہے جبکہ بہنوں کی جانب سے نئی نویلی دلہن کو ہدایت دی جارہی ہیں۔

محب مرزا (سبط) کی بہن عمارہ چوہدری کہتی ہیں کہ ’بھابھی آج سے آپ بھائی کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن یہ نہ بھولیں بھائی کی لاڈلی تو ہمیشہ میں ہی رہوں گی۔‘

مایا خان کہتی ہیں کہ ’کہتے ہیں شادی کے بعد بھائی بدل جاتے ہیں، تم تو ایسا نہیں ہونے دو گی ناں۔‘

آخر میں زینب قیوم کہتی ہیں کہ ’میں سبط کی بڑی بہن ہوں، اسے ماں بن کر پالا ہے اسے لیے ہمیشہ پہلا حق میرا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔‘

حنا چوہدری کہتی ہیں کہ ’میں ان کے دل میں جگہ بنالوں گی۔‘

’ترکِ وفا‘ کے ٹیزر کو یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow