’مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنی چاہئے‘

سابق بھارتی کرکٹر سری کانت نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کے بارے میں اپنے حالیہ تبصروں سے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ سری کانت کا یہ تبصرہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سامنے آیا، جب پاکستان نے فلوریڈا میں منعقدہ گروپ اے کے اپنے آخری […]

 0  3
’مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنی چاہئے‘

سابق بھارتی کرکٹر سری کانت نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کے بارے میں اپنے حالیہ تبصروں سے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

سری کانت کا یہ تبصرہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سامنے آیا، جب پاکستان نے فلوریڈا میں منعقدہ گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ایک مقامی اسپورٹس چینل پر حالیہ انٹرویو میں، سابق کرکٹر نے بابر اعظم کی ٹوئنٹی کرکٹ سے متعلق اپنے سخت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تجویز کیا کہ پاکستانی کپتان ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے بہتر ہوسکتے ہیں۔

سری کانت کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔ ہو سکتا ہے یہ ایک اچھا ٹیسٹ کرکٹر ہو۔ یہ میری رائے ہے۔

بابر اعظم نے حال ہی میں ہندوستان کے ویرات کوہلی کو ٹی 20 بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر پیچھے چھوڑا ہے، سری کانت نے بابر کے نسبتاً کم اسٹرائیک ریٹ پر بھی سوال اُٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ ”آپ اعداد و شمار کی بات کرتے ہیں 4000 رنز بابر اعظم، 4000 رنز ویرات کوہلی، 4000 رنز روہت شرما، ان کا اسٹرائیک ریٹ 112-115 ہے، آپ کیا بات کر رہے ہیں؟۔

یہ بات قابل غور ہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے T20 ورلڈ کپ میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، پاکستانی ٹیم سپر ایٹ راؤنڈ میں پہنچے بغیر ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow