’ماہرہ خان سے پہلے کرینہ کپور کو پاکستانی فلم آفر کی گئی‘

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان سے پہلے کرینہ کپور کو پاکستانی فلم آفر کی گئی تھی۔ اداکار ہارون شاہد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اور ماہرہ خان کی فلم سے متعلق اظہار خیال کیا۔ […]

 0  6
’ماہرہ خان سے پہلے کرینہ کپور کو پاکستانی فلم آفر کی گئی‘

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان سے پہلے کرینہ کپور کو پاکستانی فلم آفر کی گئی تھی۔

اداکار ہارون شاہد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اور ماہرہ خان کی فلم سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں مرکزی کردار کے لیے پہلے کرینہ کپور سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن ان کی سیف علی خان سے شادی ہوئی تھی اور جب انہیں کردار کی پیشکش کی گئی اس وقت وہ امید سے تھیں۔

ہارون شاہد نے کہا کہ جب ڈائریکٹر شعیب منصور نے بتایا کہ کرینہ کپور فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی تو میں بہت خوش ہوگیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ کرینہ کپور کے انکار کے بعد ہی ماہرہ خان کو مرکزی کردار آفر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم کے ہدایت کار شعیب منصور تھے جو اس سے قبل بھی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم میں ہارون شاہد اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ فلم کی کہانی خواتین کے سماجی مسائل کو اجاگر کرتی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow