لڑکیاں اب شادی شدہ مردوں کو کیوں پسند کررہی ہیں؟ فاطمہ آفندی نے وجہ بتا دی
پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ آج کل لڑکیاں شادی شدہ مردوں کی طرف مائل ہورہی ہیں۔ پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے حال ہی میں ڈییٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ فاطمہ نے کہا […]
پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ آج کل لڑکیاں شادی شدہ مردوں کی طرف مائل ہورہی ہیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے حال ہی میں ڈییٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ فاطمہ نے کہا کہ مردوں کے افیئرز زیادہ ہوتے ہیں، سوشل میڈیا پر اب گروپس ہیں جہاں خواتین ان چیزوں ست متلعق گفتگو کرتی ہیں، لیکن مردوں کے افیئر کی تعداد اب کم ہوگئی، مرد اب سوشل میڈیا پر بے نقاب ہونے سے ڈرتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اب مردوں میں خوف ہے کہ بیوی چھوڑ کر چلی جائے گی، آج کل میں نے بیویوں کو دیکھا ہے اگر کسی کا شوہر کسی لڑکی کی طرف مائل ہوجائے تو بیویاں اس لڑکی سے جھگڑنے پہنچ جاتی ہیں لیکن درحقیقت تو آپ کا اپنا سکہ کھوٹا ہے کیوں کہ آپ کا شوہر دودھ پیتا بچہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کیسز میں میری نظر میں عورت بھی مکمل طور پر بے قصور نہیں کیوں کہ جو میں اپنے اردگرد دیکھ رہی ہوں وہ یہ کہ لڑکیاں اب شادی شدہ مردوں کو پسند کررہی ہیں کیوں کہ شادی شدہ مرد معاشی طور پر زیادہ مضبوط ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟