لاکھوں ڈالر کے چکن ونگز چُرانے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

شکاگو : امریکا میں اسکول کی خاتون عہدیدار نے لاکھوں ڈالر مالیت کے چکن ونگز چرانے کا اعتراف کرلیا، ملزمہ کو نو سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویرا لائڈیلز نامی خاتون جو شکاگو کے ساؤتھ سبربن اسکول میں فوڈ سروس ڈائریکٹر تھی، نے گزشتہ […]

 0  2

شکاگو : امریکا میں اسکول کی خاتون عہدیدار نے لاکھوں ڈالر مالیت کے چکن ونگز چرانے کا اعتراف کرلیا، ملزمہ کو نو سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویرا لائڈیلز نامی خاتون جو شکاگو کے ساؤتھ سبربن اسکول میں فوڈ سروس ڈائریکٹر تھی، نے گزشتہ سال کورونا وباء کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن کرتے ہوئے ایک سال کے دوران 11ہزار سے زائد چکن ونگز آرڈر کیے۔

یہ کھانا ان طلباء کے لیے تھا تاکہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران گھر پر رہتے ہوئے استعمال کرسکیں، کُک کاؤنٹی کے پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزمہ ویرا لائڈیلز نے جولائی 2020 سے اپنے اس منصوبے کا آغاز کیا جو فروری 2022 تک جاری رہا۔

ملزمہ نے 15 لاکھ ڈالر مالیت کے مذکورہ کھانے کے پیکٹس اسکول کے بچوں کو دینے کے بجائے گھر لے جا کر مبینہ طور پر اس سے کاروبار کرنا شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق 68 سالہ خاتون کی چوری اس وقت سامنے آئی جب اسکول کے ایک بزنس مینیجر کو معمول کے آڈٹ کے دوران کھانے کا بجٹ تین لاکھ ڈالر زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا

ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی خاتون کی چوری پکڑی گئی اور اس کو جنوری میں چوری اور مجرمانہ کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم مقدمے کی مکمل سماعت کے بعد اسے نو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow