قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہو گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کر دیا۔ سابق آل راؤنڈر اظہرمحمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود اس سے قبل پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ […]
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کر دیا۔
سابق آل راؤنڈر اظہرمحمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود اس سے قبل پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکےہیں۔
وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجرہوں گے۔ محمد یوسف بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان منگل کے روز ہو گا۔ 5 میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اس دن اسلام آباد میں یکجا ہوجائے گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔
پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عثمان خان اور عرفان نیازی پہلی بار قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے جب کہ سینیئر کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم بھی اس سیریز م یں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟