صحرا میں ٹریفک سگنلز کیوں لگانے پڑے؟

کسی بھی کام کو بیتر انداز میں کرنے کیلئے قوانین کا ہونا اور اس پر عمل درآمد کرانا ضروری ہوتا ہے اگر متعلقہ حکام یہ قوانین لاگو نہ کریں تو معاشرہ افراتفری کا شکار ہوجائے گا۔ مئی کے مہینے میں چین کے صحرا میں اونٹ کی سواری ایک مقبول تفریح ہے، جہاں مقامی افراد اور […]

 0  3
صحرا میں ٹریفک سگنلز کیوں لگانے پڑے؟

کسی بھی کام کو بیتر انداز میں کرنے کیلئے قوانین کا ہونا اور اس پر عمل درآمد کرانا ضروری ہوتا ہے اگر متعلقہ حکام یہ قوانین لاگو نہ کریں تو معاشرہ افراتفری کا شکار ہوجائے گا۔

مئی کے مہینے میں چین کے صحرا میں اونٹ کی سواری ایک مقبول تفریح ہے، جہاں مقامی افراد اور دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

صحرا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگشا ماؤنٹین اور کریسنٹ اسپرنگ کی انتظامیہ نے اس تپتے ہوئے صحرا میں ٹریفک سگنلز نصب کردیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد اونٹوں کی نقل و حرکت میں روانی ہے۔

ہرسال اس علاقے میں اونٹوں پر سوار ہوکر ریگستان کے مخصوص علاقے منگشا ماؤنٹینز کی سیر کرنا سیاحوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

ریگستان

لوگوں کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ سال سالانہ چھٹیوں کے پہلے روز 10 ہزار سے زائد سیاح اونٹوں کی سواری کے لیے یہاں آئے جبکہ رواں سال ان کی تعداد 20 ہزار یومیہ تک جا پہنچی۔

ان میں سے بہت سے لوگوں نے قدیم شاہراہ ریشم پر سفر کیا جبکہ چند ہزار لوگوں نے اونٹوں پر سوار ہوکر کر ان مناظر سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کیا اور رش کی وجہ سے راستے میں ٹریفک جام ہو گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow