شہرت سے زیادہ ذہنی سکون اہم ہے، اداکارہ کرینہ کپور

شہرت سے زیادہ ذہنی سکون اہم ہے، اداکارہ کرینہ کپور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہیں شہرت سے زیادہ ذہنی سکون اہم ہے۔ حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ہر مرد اور عورت کے پاس ... Read more

 0  1
شہرت سے زیادہ ذہنی سکون اہم ہے، اداکارہ کرینہ کپور

شہرت سے زیادہ ذہنی سکون اہم ہے، اداکارہ کرینہ کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہیں شہرت سے زیادہ ذہنی سکون اہم ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ہر مرد اور عورت کے پاس فیملی، اچھا کیریئر، شہرت اور پیسہ ہوسکتا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ میرے پاس جو کچھ بھی ہے اُن میں سب سے اہم ذہنی سکون اور خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اگر کسی عورت کی زندگی میں ذہنی سکون نہ ہو تو وہ کیریئر، شہرت، پیسہ، شوہر اور بچوں کے ساتھ رہتے ہوئے بھی خوش نہیں رہ سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے سب سے اہم چیز ذہنی سکون ہے اور میرا سب عورتوں کو یہی مشورہ ہے کہ اگر آپ کی زندگی میں ذہنی سکون ہے تو اسے برقرار رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ بہت خوش قسمت لوگوں کے پاس ہوتا ہے۔

کرینہ کپور نے کہا کہ ہم اداکاروں یا مشہور شخصیات کی ذہنی سکون کا تعلق اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ ان کی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا پر باتیں نہ ہوں جیسے کہ میں اپنی بات کروں تو میں دنیا کے سامنے صرف وہی چیزیں ظاہر کرتی ہوں جن سے میری نجی زندگی یا میری دماغی صحت متاثر نہیں ہوتی۔

اداکارہ کے مطابق سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں اگر ہم اپنی زندگی کی ہر بات ہی دنیا کے سامنے رکھ دیں تو پھر شاید ہی کوئی اداکار زندہ بچ سکے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow