شرمین علی کے ساتھ آن لائن فراڈ، اداکارہ نے سر پکڑلیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل شرمین علی کے ساتھ بھی آن لائن فراڈ ہوگیا، پارسل دیکھ کر سر پکڑ لیا۔ موجودہ دور میں جس تیزی سے آن لائن خریداری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی جعلی ویب سائٹس خود کو آن لائن شاپنگ اسٹور کے طور […]

 0  2

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل شرمین علی کے ساتھ بھی آن لائن فراڈ ہوگیا، پارسل دیکھ کر سر پکڑ لیا۔

موجودہ دور میں جس تیزی سے آن لائن خریداری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی جعلی ویب سائٹس خود کو آن لائن شاپنگ اسٹور کے طور پر متعارف کرواکے خریداروں کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔

fraud 01

کچھ ایسا ہی اداکارہ شرمین علی کے ساتھ بھی ہوا، اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں انہوں نے جیکٹ خریدنے کے نام پر دھوکہ کھانے کے حوالے سے پوری روداد سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ میں ان دنوں انگلینڈ میں تھی تو دوران سفر میں نے ایک ویب سائٹ پر خوبصورت کی جیکٹ دیکھ کر اس کا آرڈر دیا اس کی قیمت 15 ہزار تھی جس کی ڈلیوری کا وقت 10دن تھا۔

ایک دن میں گھر پر نہیں تھی تو بیٹی کا فون آیا کہ آپ کے نام سے ایک پارسل آیا ہے، ویسے تو پیمنٹ دیئے بغیر پارسل کھولنے کی اجازت نہیں ہے اس لیے می نے کہا کہ پیکٹ کو ٹٹول کر چیک کرو کہ اس میں کیا ہے؟

fraud 02

بیٹی نے بتایا کہ جیکٹ ٹائپ کی کوئی چیز ہے تو میں نے اسے کہا کہ پارسل لے کر اس کی پیمنٹ کردو۔ لیکن جب میں نے پارسل کھولا تو دیکھا کہ اس میں کوئی تھرڈ کلاس قسم کی ایک جیکٹ رکھی ہوئی تھی تو میں نے سر پکڑ لیا اور جب دوبارہ اس پیج پر رابطہ کیا تو وہ مجھے بلاک کرچکے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow