شبیر جان کی صاحبزادی یشمیرا جان کی ڈھولکی کی تصاویر وائرل
شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان اور فریدہ شبیر کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان کی ڈھولکی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ یشمیرا جان نے ڈھولکی کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے ہاتھوں میں خوبصورت مہندی لگی دیکھی جاسکتی ہے۔ یشمیرا نے اس موقع […]
شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان اور فریدہ شبیر کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان کی ڈھولکی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ یشمیرا جان نے ڈھولکی کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے ہاتھوں میں خوبصورت مہندی لگی دیکھی جاسکتی ہے۔
یشمیرا نے اس موقع پر نارنجی رنگ کے ٹراؤزر اور کُرتے کا انتخاب کیا جس پر گلابی و سنہرے رنگ کی کشیدہ کاری کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یشمیرا نے ہلکا میک اپ کیا ہے اور جیولری زیب تن کی ہوئی ہے، ان کے ساتھ والدہ فریدہ شبیر بھی موجود ہیں جنہوں نے پیلا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔
ڈھولکی کی تقریب میں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں روبینہ اشرف، بہروز سبزواری، عدنان صدیقی، بشریٰ انصاری سمیت دیگر موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شادی کی تقریب میں اداکارہ بشریٰ انصاری کی گائیکی اور بہروز سبزواری کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
یشمیرا کے والد شبیر جان اور اداکار عدنان صدیقی بھی نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟