شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی کی دھوم
پاکستان اور آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک نے ون ڈے سیریز سے قبل اتوار کو ایک ساتھ فوٹو سیشن کروایا۔ شاہین نے اسٹارک کے ساتھ سیلفی بھی لی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں دنیائے کرکٹ […]
پاکستان اور آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک نے ون ڈے سیریز سے قبل اتوار کو ایک ساتھ فوٹو سیشن کروایا۔
شاہین نے اسٹارک کے ساتھ سیلفی بھی لی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں دنیائے کرکٹ کے دونوں مشہور پیسرز کی ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
وائٹ بال سیریز سے قبل شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی سوشل میڈیا پر دھوم مچاتی نظر آئی اور دنیا بھر سے مداحوں نے اس پر تبصرے بھی کیے۔
اسٹارک اور شاہین دونوں ہی اپنی سوئنگ بولنگ کی بدولت شہرت رکھتے ہیں، پاکستانی اور کینگرو کرکٹر نے میلبرن گراؤنڈ میں ملاقات کی اور سیلفی بھی بنائی جبکہ فوٹو شوٹ میں بھی حصہ لیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز 4 نومبر سے ہورہا، جہاں پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا مہمان سائیڈ کا امتحان لے گا۔
خیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان اور میزبان سائیڈ 3 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 3 ٹی20 میچز میں مدمقابل آئیں گے جو 4 سے 18 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟