شاداب خان نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے گزشتہ میچ میں نہ صرف آل راؤنڈ پرفارمنس سے ٹیم کو میچ جتایا بلکہ اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا۔ پاکستان سپر لیگ 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست […]
پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے گزشتہ میچ میں نہ صرف آل راؤنڈ پرفارمنس سے ٹیم کو میچ جتایا بلکہ اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا۔
پاکستان سپر لیگ 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے آل راؤنڈ پرفارمنس دیتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔
انہوں نے پہلے بیٹنگ میں 51 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور پھر بولنگ سے کمال دکھاتے ہوئے تین وکٹیں بھی حاصل کیں جن میں اسلام آباد یونائیٹد کے لیے ایک موقع پر خطرہ بننے والے عامر جمال سمیت پال والٹر اور محمد ذیشان کی وکٹیں شامل تھیں جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
تاہم شاداب خان نے اپنی کارکردگی سے ٹیم کو میچ ہی نہیں جتوایا بلکہ ایک اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی بولر بن گئے۔
شاداب خان سے قبل شاہد آفریدی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، محمد عامر اور عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟