سولر پینل لگانے والوں کیلئے بڑی خبر، کم دھوپ میں زیادہ بجلی

گھروں کی چھتوں پر لگائے جانے والے سولر پینلز کی کارکردگی میں اضافے کیلیے محققین نے نیا اور آسان طریقہ متعارف کرا دیا جس کی مدد سے کم دھوپ میں زیادہ بجلی اسٹور کی جاسکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی اوٹاوا یونیورسٹی کے محققین نے سولر پینلز کی […]

 0  5
سولر پینل لگانے والوں کیلئے بڑی خبر، کم دھوپ میں زیادہ بجلی

گھروں کی چھتوں پر لگائے جانے والے سولر پینلز کی کارکردگی میں اضافے کیلیے محققین نے نیا اور آسان طریقہ متعارف کرا دیا جس کی مدد سے کم دھوپ میں زیادہ بجلی اسٹور کی جاسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی اوٹاوا یونیورسٹی کے محققین نے سولر پینلز کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک سادہ لیکن مؤثر طریقہ دریافت کرلیا ہے۔

انہوں نے دریافت کیا کہ شمسی پینلز کے نیچے ریفلیکٹو سرفیس رکھنے سے توانائی کی پیداوار میں اضافہ اور زیادہ روشنی جذب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

solar panels

اوٹاوا یونیورسٹی کے مطابق محققین نے پینلز کے نیچے ”مصنوعی گراؤنڈ ریفلیکٹرز“ یا انتہائی عکاس سفید سطحوں کو رکھ کر شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا۔

محققین کا دعویٰ ہے کہ اس سادہ سی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے توانائی کی پیداوار میں 4.5 فیصد اضافہ ہوگا۔ یعنی کم دھوپ میں بھی زیادہ بجلی اسٹور کی جا سکے گی۔

تحقیقاتی ٹیم میں شامل ایک محقق کا کہنا تھا کہ ان ریفلیکٹرز کو براہ راست سولر پینلز کے نیچے رکھنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو، نہ کہ اسے قطاروں کے درمیان لگایا جائے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow