سلمان خان کا فلم ’کِک‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان نے فلم کِک کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے جس کے بعد دبنگ خان کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ […]

 0  2
سلمان خان کا فلم ’کِک‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان نے فلم کِک کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے جس کے بعد دبنگ خان کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، فی الحال ریلیز کی تاریخ یا دیگر کاسٹ کے نام ابھی ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم ’کِک‘ 2014ء میں باکس آفس پر بہترین فلم ثابت ہوئی تھی، اس فلم سے 200 کروڑ سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی تھی۔

فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکلین فرنینڈس، رندیپ ہودا اور نواز الدین صدیقی نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔

اس سے قبل بالی ووڈ کے دبنگ اداکار کی اپنی نئی فلم ’سکندر‘ سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ سپر اسٹار نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایکسرسائز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’سکندر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم سکندر سے متعلق اعلان کیا گیا تھا یہ آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں رشمیکا مندانہ، شرمن جوشی ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض اے آر مروگادوس نے انجام دیے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow