سلمان خان نے مجھے کہا یہی وقت ہے پیسہ بنالو! رندیپ ہدا

بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار رندیپ ہدا نے انکشاف کیا ہے کہ دبنگ خان نے انھیں کیریئر کے دوران پیسے بنانے کا مشورہ دیا تھا۔ رندیپ ہدا اس وقت اپنی حالی ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سواتنتریہ ویر ساورکر کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اداکار کو اس فلم میں بہترین صلاحیتوں کے جوہر […]

 0  7
سلمان خان نے مجھے کہا یہی وقت ہے پیسہ بنالو! رندیپ ہدا

بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار رندیپ ہدا نے انکشاف کیا ہے کہ دبنگ خان نے انھیں کیریئر کے دوران پیسے بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

رندیپ ہدا اس وقت اپنی حالی ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سواتنتریہ ویر ساورکر کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اداکار کو اس فلم میں بہترین صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے شائقین اور ناقدین کی طرف سے داد بھی مل رہی ہے۔

ایک یوٹیوب چینل کو اپنے حالیہ انٹرویو میں، رندیپ نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی ہے۔

سواتنتریہ ویر ساورکر کے اداکار نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مجھے زیادہ پیسہ کمانے اور زیادہ کام کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

رندیپ نے بتایا کہ سلمان نے مجھے کہا کہ اگر اس وقت میں نے اپنے کیریئر میں کام کرکے پیسے نہیں بنائے تو مستقبل میں مجھے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے ان کے دیے گئے بہت کم مشوروں پر عمل کیا لیکن وہ ہمیشہ مجھے اپنے دل سے اور بہترین مشورہ دیتے ہیں۔

رندیپ نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ وہ ٹائیگر 3 کے اداکار کے مشورے کو سنتے ہیں تاہم وہ اپنے مختلف ’سوچنے کے عمل‘ کی وجہ سے اس پر عمل نہیں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ رندیپ ہدا اور سلمان خان نے ایک ساتھ کِک اور سلطان جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا تھا جبکہ انھوں نے رادھے میں بھی ساتھ اداکاری کے جلوے دکھائے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow