سرفراز احمد پرفارم کیوں نہیں کرپارہے؟
پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سابق کرکٹرز نے بتادی۔ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر سرفراز احمد کے بلے سے رنز نہیں نکل رہے ہیں کل بھی وہ کراچی کنگز کے خلاف میچ […]
پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سابق کرکٹرز نے بتادی۔
پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر سرفراز احمد کے بلے سے رنز نہیں نکل رہے ہیں کل بھی وہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں جلد وکٹ گنوا کر پویلین لوٹ گئے۔
سابق کرکٹرز باسط علی اور کامران اکمل نے سرفراز احمد کے رنز نہ کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
باسط علی نے کہا کہ سرفراز کو کل اسپنرز کے خلاف جلدی اس لیے بھیجا گیا کہ وہ سوئپ شاٹ اچھا کھیلتے ہیں لیکن شان مسعود نے فاسٹ بولرز لگا دیے۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز کو جلد بھیج کر غلطی کی گئی رائلی روسو کو خود آنا چاہیے تھا۔
باسط علی کا کہنا تھا کہ کل جس طرح سرفراز آؤٹ ہوئے ہیں اس کی دو وجوہات ہیں یا تو بیٹ بہت بھاری ہے یا پھر ان کی فارم نہیں لگی ہوئی۔
کامران اکمل نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ سرفراز فارم میں نہیں ہیں، وہ اپنی گیم نہیں کھیل پارہے سرفراز عموماً وکٹ پر آکر ٹائم لیتے ہیں لیکن اس پی ایس ایل میں آتے ساتھ ہی تیز کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں جو میں انہیں آج تک نہیں دیکھا ہے۔
واضح رہے کہ سرفراز نے پی ایس ایل میں اسلام آباد کے خلاف ایک رن، کراچی کنگز کے خلاف 3 رنز، لاہور کے خلاف 8 رنز بنائے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟