روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے فلسطین کے حق میں کی گئی پوسٹ کیوں ہٹادی؟

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے فلسطینیوں کے حق میں کی گئی پوسٹ ’آل آئیز آن رفح‘ ڈیلیٹ کردی۔ سوشل میڈیا پر رفح کے حق میں یہ پوسٹ معروف شخصیات سمیت بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے شیئر کیا گیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ روہت شرما […]

 0  6
روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے فلسطین کے حق میں کی گئی پوسٹ کیوں ہٹادی؟

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے فلسطینیوں کے حق میں کی گئی پوسٹ ’آل آئیز آن رفح‘ ڈیلیٹ کردی۔

سوشل میڈیا پر رفح کے حق میں یہ پوسٹ معروف شخصیات سمیت بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے شیئر کیا گیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے بھی ’آل آئیز آن رفح‘ پوسٹ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

کرکٹر کی اہلیہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اس پوسٹ کو شیئر کرنا ہی تھا کہ اُن پر بھارتیوں نے تنقید کی بوچھاڑ کر دی تھی۔

ریتیکا

یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے رفح میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو رفح پر حملے نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ اسرائیل اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے دو روز قبل غزہ کے محفوظ ترین علاقے رفح پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 45 معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی تھی، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow