دوسرے شوہر نے 10 مہینے میں ہی گھر سے نکال دیا، بھارتی اداکارہ

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ دلجیت کور نے انکشاف کیا ہے کہ دوسرے شوہر نے 10 ماہ میں گھر سے نکال دیا۔ دلجیت کور اپنی زندگی میں دو بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، انھوں نے پہلی شادی اداکار شالن بھانوٹ کے ساتھ کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا […]

 0  3
دوسرے شوہر نے 10 مہینے میں ہی گھر سے نکال دیا، بھارتی اداکارہ

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ دلجیت کور نے انکشاف کیا ہے کہ دوسرے شوہر نے 10 ماہ میں گھر سے نکال دیا۔

دلجیت کور اپنی زندگی میں دو بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، انھوں نے پہلی شادی اداکار شالن بھانوٹ کے ساتھ کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم ان میں علیحدگی ہوگئی، سال 2023 میں دلجیت نے کینیا میں مقیم بزنس مین نکھل پٹیل سے شادی کی اور وہ بھی زیادہ دیر نہ چل سکی۔

دلجیت کور نے اپنے دوسرے شوہر نکھل پٹیل پر دوسری عورت سے افیئر کا الزام لگایا، بھارتی اداکارہ کی یہ شادی 10 ماہ بھی نہ چل سکی اور تنازع کے بعد دنوں نے راستے الگ کرلیے، اس وقت وہ اپنے بیٹے کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔

حال ہی میں دلجیت کی ایک پوسٹ دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہیں کہ وہ اپنی دوسری شادی ٹوٹنے کے کافی پریشان نظر آرہی ہیں، تاہم اداکارہ کو امید ہے کہ آنے والے وقت میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

انسٹا گرام اسٹوری پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی اور مسقبل کے لیے اچھی امید کا ذکر کیا، اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آرام سے بیٹھو اور اوپر والے کو چیزیں ہینڈل کرنے دو، جو کچھ ہوا اور ہو رہا ہے، خدا وہ سب دیکھ رہا ہے۔

اداکارہ کے مداح ان کی مذکورہ پوسٹ دیکھنے کے بعد انھیں حوصلہ دیتے نظر آئے، دلجیت کور نے اس سال فروری میں ہی اپنی پروفائل سے شادی کی سبھی تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں۔

خیال رہے کہ دلجیت کور نے اپنے کریئر کی شروعات ‘چھونا ہے آسمان’ سے کی تھی، بعدازاں وہ اسٹار پلس کے شو ‘سانتان’ میں بھی اداکاری کرتی نظر آئی تھیں جبکہ دیگر شوز اور ڈراموں میں بھی کام کرکے انھوں نے اپنی پہچان بنائی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow